وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے لارجر نے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ مزہ شہباز نے 30 اپریل کو پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس طارق سلیم، جسٹس شہرام سرور، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں۔ اس بنچ کو جسٹس جواد حسن کی سفارش پر تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کا حلف اٹھانے کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ عدالت عالیہ نے سبطین خان کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ لارجر بنچ کیس کی سماعت کی تاریخ کا تعین کرے گی۔