سابق معاون خصوصی شہباز گل نے مزید لکھا کہ میری خبر کار حادثے کی آئی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے، سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہے لیکن ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا تھا اور اسی حوالے سے بھی انہوں نے کہا تھا کہ میری گاڑی کو دیگر گاڑیوں میں پھنسا کر پیچھے سے ہٹ کیا گیا ۔یہ کوئی نئی بات نہیں۔اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے لوگوں کو اس ملک میں۔میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیںُ۔ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں pic.twitter.com/BVzSKQhTPk
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 9, 2022
لاہور (ویب ڈیسک ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مرحوم ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کے عہدے پر تعینات تھے مگر موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور کے سروسز اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔ واضح رہے کہ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش بھی کی تھی ۔ ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر سابق معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے کہ جیسے واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہے ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، اس ملک میں لوگوں کو اس طرح سے ہی قتل کیا جاتا ہے۔