پنجاب: مزدور کی اجرت 32 ہزار،محکمہ پی اینڈ ڈی ڈیلی ویجز ملازمین کو  کم تنخواہ دینے لگا

پنجاب: مزدور کی اجرت 32 ہزار،محکمہ پی اینڈ ڈی ڈیلی ویجز ملازمین کو  کم تنخواہ دینے لگا

(ویب ڈیسک )دانش منیر: پنجاب میں   مزدور کی اجرت 32 ہزار روپے مقرر ہے جبکہ   محکمہ پی اینڈ ڈی ڈیلی ویجز ملازمین کو  کم تنخواہ دے رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے اپنے ہی محکمے سرکاری احکامات ماننے سےہی عاری نکلے، گزشتہ 6 ماہ سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈیلی ویجز ملازمین کو من مانی تنخواہ دینے میں مصروف  ہے۔

ذرائع کے مطابق   پنجاب حکومت نے مزدور کی 32 ہزار اجرت مقرر کی  جبکہ  محکمہ ڈیلی ویجز کو 25 سے 29 دے رہا ہے، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ اجرت 7 سے 3 ہزار کم دے رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گزشتہ  نومبر  سے تاحال کم اجرت دے رہا  ہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ کم اور 15 سے 20 روز تاخیر سے ملتی ہے۔

کم اجرت ملنے پر ڈیلی ویجز ملازمین کی جینا محال ہوگیا ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ  مہنگائی کے اس دور میں 32 ہزار سے بھی کم تنخواہ ملنا ہمارا معاشی قتل ہے ، ملازمین نے حکومتی عہدیداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سیکرٹریٹ رپورٹر