کراچی( پبلک نیوز) انٹرببنک میں ڈالر1 روپے12 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 171 روپے سے تجاوز کرگیا. سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.51 روپے سے مہنگاہوکر 171.63 روپے پر بند ہوا . دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا. 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی شدید مندی کے باعث انڈیکس 47 ہزار برقرار نہ رکھ سکا۔ 100 انڈیکس 46 ہزار 399 پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز انڈیکس 47 ہزار 115 پر بند ہوا تھا۔