پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست کو چھوڑنے کی وجہ بیان کر دی۔ ٹورنٹو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سیاست سے کنارہ کشی کی وجہ بتائی کہ پاکستان میں سیاسی قیادت آئندہ بھی کبھی نہیں ابھر سکے گی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے سیاست کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے پاس سیاست کرنے کے سوا کوئی بھی اور کام نہیں ہوتا ہے، یہ ہی ان کا جینا مرنا اور کاروبار ہے۔