قومی ٹیم کی فتح،صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارکباد

قومی ٹیم کی فتح،صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارکباد
اسلام آباد: قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل جیتنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کو مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جذبہ ،عزم اور نظم و ضبط،ناقابل یقین واپسی، ویل ڈن پاکستان ٹیم ! اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوج کے دیگر سربراہان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کے لیےگڈلک، پاکستان زندہ باد۔ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح پر مسلح افواج کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔ خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔