جو روٹ نےسب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانےکاقومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جو روٹ نےسب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانےکاقومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: جو روٹ نےسب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانےکاقومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں انگلش بلے باز جو روٹ نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے اور انہوں نے انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی 35ویں سنچری اسکور کی۔

اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا،جوروٹ نے 12ہزار473رنز بنا کر قومی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جو روٹ نے انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک سے یہ ریکارڈ چھینا، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 472 رنز بنارکھے تھے۔

گزشتہ ماہ جو روٹ نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف 2 سنچریاں بناکر سابق کپتان الیسٹر کک سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ بھی چھین لیا تھا اور اب وہ رنز کے اعتبار سے بھی ان سے آگے ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News