وزیراعلیٰ صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم، کمشنر،ڈی سی کو 2 روز کی مہلت

وزیراعلیٰ صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم، کمشنر،ڈی سی کو 2 روز کی مہلت
کیپشن: وزیراعلیٰ صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم، کمشنر،ڈی سی کو 2 روز کی مہلت

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کمشنرلاہور  اور ڈی سی لاہور کو صفائی کے لئے 2 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی نے 2 ماہ میں 100 سے زائد دورے کر کے ویڈیوز اعلی حکام کو پیش کیں۔ 

ہر دورے پر 200 سے صفائی ورکرز روٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی دینے میں مصروف رہے۔ صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر ڈی سی لاہور کے دوروں پر پروٹوکول دیتا رہا۔ وزیر اعلی پنجاب کو چند مخصوص جگہوں کی ویڈیوز پیش کی جاتی رہیں۔ 

ضلعی انتظامیہ نے ویڈیوز کے لئے خصوصی ڈرون کیمرے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ اسپیشل برانچ ، سیف سٹی کیمروں نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ 

دوسری جانب کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور وزیراعلی کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مختلف سورسز سے رپورٹ لی تو حقیقت کھل گئی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ لاہور کی سڑکوں، گلیوں، بازاروں میں گندگی، ناقص صفائی کیوں؟ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف کام چاہیے، عوام کے مسائل حل کریں۔ 

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ مجھے یہ باتیں نہیں چاہئیں، صرف کام چاہیے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کام کر کے دکھائیں۔

Watch Live Public News