نادرا نے بینکنگ سسٹم کیلئے انقلابی سہولت متعارف کروا دی

نادرا نے بینکنگ سسٹم کیلئے انقلابی سہولت متعارف کروا دی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نادرا کی جانب سے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات، چیئرمین نادرا کی گورنر اسٹیٹ بینک کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ڈجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی گئی۔ بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں۔ صارفین اب گھر بیٹھے انگھوٹوں کے نشان کی تصدیق کر سکیں گے۔ بینک، شناختی کاغذات اور بائیو میٹرک اب ایک موبائل ٹچ پر آپ کے ہاتھ میں ہو گا۔ گھر بیٹھے انگھوٹوں کے نشان کی تصدیق کریں اور اپنی بینکنگ سہولیات استعمال کریں۔ کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق کا عمل نادرا اور سٹیٹ بنک نے شروع کیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب صارفین کے گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات حاصل، اور ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے سسٹم کا اجراء آج اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔