عالمی برادری ریاستی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائے

عالمی برادری ریاستی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ انسانیت کے خلاف ریاستی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔ یواین گلوبل کانگریس آف وکٹمز آف ٹیررازم پر ہونے والے اعلیٰ سطح کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کے درمیان فرق کرنا ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ریاستی دہشتگری خصوصاً غیر ملکی قبضے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے نام پر قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے لوگوں پر طاقت کے ظالمانہ استعمال کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دو دھائیوں کے دوران پاکستان بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا رہا۔ اس کے نتیجے میںاسی ہزار افراد کی ہلاکت ہوئی اور ملکی معیشت کو ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کی ایک متفقہ تعریف وضع کرنا ہوگی اور نئے اورابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا جو بدترین قسم کی ریاستی دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔