(ویب ڈیسک) مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رانا عبدالمنان کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبد المنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔
یاد رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عبد المنان اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔