کراچی: نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

کراچی: نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں برنس روڈ پر نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں بلیک میلنگ پر خاتون کی خودکشی کرلی تھی جس پر تھانہ نور جہاں کے ایس ایچ او لیاقت حیات نے میڈیا نمائندوں کو کیس کی تفصیلات بتانے سے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم فیضان نے خاتون کو بلیک میل کیا، خاتون نے خودکشی سے قبل آڈیو میں بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا بتایا تھا، وقوعہ بدھ کی شب ہوا جبکہ پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد علاقہ پولیس کو ہوش آیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔