الیکشن کمیشن کا نوشین افتخار کے اعتراضات کا جواب

الیکشن کمیشن کا نوشین افتخار کے اعتراضات کا جواب
ڈسکہ ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی طرف سے مشکوک پولنگ سٹیشن کی نشاندہی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کے عمل کی سخت نگرانی جاری ہے اور متعلقہ پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے مشکوک پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی تھی ٗ اس سلسلہ میں نوشین افتخار نے 7 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے ریٹرنگ آفسر کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا ٗ جس پر گزشتہ روز ریٹرنگ آفسر نے نوشین افتخار سے پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے شواہد اور ریکارڈ طلب کئے تھے۔ نوشین افتخار کا موقف تھا کہ یوسی جڑانوالہ کے پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 میں دھاندلی کا خدشہ ہے ۔جس پر ریٹرننگ افسر این اے 75 نے امیدوار نوشین افتخار کے خط کا تحریری جواب دیدیا ٗ جس میں نوشین افتخار کو یقین دلایا گیا ہے کہ مذکورہ پریذائیڈنگ افسران کو فرائض کی انجام دہی میں منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ٗ۔ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں تمام انتخابی عوامل کی سختی سے نگرانی کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News