”جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں جانا ہے تو استعفیٰ دیں“

”جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں جانا ہے تو استعفیٰ دیں“
ملتان (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اگر پیپلز پارٹی نے میں جانا چاہتے ہیں تو استعفا دے دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو کسی بھی قسم کی اگر تشویش ہے تو عمران خان کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ لیکن وہ کسی کے سامنے بلیک میل نہیں ہونے والے۔ پی ٹی آئی کا منشور ہی کرپشن کا خاتمہ ہے تو اس حوالے سے وزیر اعظم کوئی بھی سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں، مگر کوئی پارٹیوں کے بنیادی نظریات پر سمجھوتے نہیں کیے جاتے۔ وزیر اعظم نے مافیاز کا مقابلہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ مہنگائی سے چیلنج سے نبرد آزما ہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازاری کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔