ڈسکہ (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ کا میدان مار لیا۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے ایک لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 93433 ووٹ حاصل کیے۔
4 لاکھ 94 ہزار 3 رائے دہندگان میں سے 2 لاکھ 14 ہزار 63 رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک ہزار 7 سو دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ 2 لاکھ 12 ہزار 3 سو 61 درست ووٹ مانے گئے۔ این اے 75 میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43 فیصد سے زائد رہی۔
الحمداللہ! pic.twitter.com/aDCzhzJHP3
— Syeda Nosheen Iftikhar (@SyedaNosheenPK) April 10, 2021
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ضمنی انتخاب کا شفاف انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے ووٹرز بلا خوف و خطر اپنے انتخابی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔
ایک بیان میں غلام اسرار خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، انتظامیہ پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے ضمنی انتخاب کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کرونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں ٗ یاد رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا سلسلہ آج جاری ہے ۔