ملک میں‌جاری مردم شماری کی حتمی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع

ملک میں‌جاری مردم شماری کی حتمی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع
اسلام آباد: مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پندرہ اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری کی حتمی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی، مردم شماری کی حتمی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں مردم شماری کا 99 فیصد سندھ میں 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، بلوچستان میں مردم شماری کا 82 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، اسلام آباد میں مردم شماری کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے 25 اضلاع میں تاحال مردم شماری مکمل نہ ہوسکی، 156 میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہوچکی ہے، ملک میں 39.65 ملین میں سے 38.54 ملین گھرانوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔