شہید   لانس نائیک ایاز علی کی بیوہ کا اظہار خیال

کیپشن: شہید   لانس نائیک ایاز علی کی بیوہ کا اظہار خیال

پبلک نیوز: شہید   لانس نائیک ایاز علی کے لواحقین  میں بیوہ نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ان کو اپنے   شوہر کی  شہادت پر فخر ہے کے انہوں نے ملک کی خاطر جان  قربان  کی۔

تفصیلات کے مطابق شہید   لانس نائیک ایاز علی کے لواحقین نے  اظہار خیال کیا ہے۔ شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ  ان کو اپنے   شوہر کی  شہادت پر فخر ہے کے انہوں نے ملک کی خاطر جان  قربان  کی اور مزید کہا کہ ہر موقعے پر انکی بیٹی انکو بہت یاد کرتی ہے اور عید کے موقعے پہ بھی بہت کمی محسوس ہو گی۔

انکا کہنا ہے کہ فوج نے انہے انکے شوہر  کی شہادت کے بعد بہت سپورٹ کیا جس پر وہ فوج کی شکر گزار ہیں۔

  شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی بہت بہادر تھا اللّٰہ پاک اسکی شُہادت قبول کرے۔

Watch Live Public News