وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس حوالے سے حکم جاری کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مندر کی تزئین و آرائش کرائی اور سکیورٹی اداروں کی موجودگی میں مقامی ہندو برادری سونپا۔ ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مندر اور اس کے ارد گرد آباد اقلیتی آبادی بہتر سکیورٹی دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔According to DC RYK "renovation work of Ganesh Mandir Bhung Rahim Yar Khan is under process. Work on erection of wall to fortify Mandir on the request of Hindu community is also in progress." pic.twitter.com/mA3XAL5Wo6
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 8, 2021
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) بھونگ میں واقع مندر کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی۔ تزین و آرائش کے بعد مندر کو ہندو برادری کے حوالے کر دیا گیا۔ مندر ضلعی انتظامیہ کیا جانب سے سکیورٹی اداروں کی موجودگی میں مقامی اقلیتی رہنماؤں کے حوالے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھونگ میں واقع مندر کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں توڑ پھوڑ کرنے والے کو نعرے لگاتے ہوئے بھی سنا جا سکتا تھا۔ واقعہ کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے ذمہ داران کو فوری طور پر پکڑنے اور مندر کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کیے۔