اگر آپ مفت پٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

اگر آپ مفت پٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں
ویب ڈیسک: مفت پٹرول حاصل کرنے خواہش مند افراد کو اب زیادہ مشقت اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک انتہائی سادہ سی سکیم کے تحت اپنا شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے مفت پٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد اے این آئی نے باقاعدہ آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے تصدیق شدہ خبر جاری کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ گجرات کے ایک شہر میں پٹرول پمپ کے مالک نے منفرد سکیم کا اعلان کیا ہے۔ شہر بھروچ میں ایوب پٹھان کے پٹرول پمپ پر اس سکیم سے آپ کو مفت پٹرول مل سکے گا۔ یہ سکیم ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑ کی جانب سے جیولن تھرو کا فائنل جیتنے پر شروع کی گئی ہے۔ پٹرول پمپ مالک کے اعلان کے مطابق چوپڑا نام کے لوگ دو دنوں تک 501 روپے کا پٹرول بالکل مفت حاصل کریں گے۔ نام کے ساتھ چوپڑا لکھنے والے شہری اصل شناختی کارڈ دکھا کر اس سکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔