مارک زکر برگ نے بل گیٹس سے دنیا کا اہم ترین اعزاز چھین لیا

مارک زکر برگ نے بل گیٹس سے دنیا کا اہم ترین اعزاز چھین لیا
ویب ڈیسک: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان جاری دنیا کا امیر ترین بننے کی جنگ کا فیصلہ ہو گیا۔ بل گیٹس دولت میں مارک زکر برگ سے پیچھے ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی جریدہ فوربز کے مطابق بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس میں ہونے والی طلاق کے بعد دونوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کی وجہ سے بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نیچے آ گئے ہیں۔ 1987 کا سال وہ ہے جب پہلی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نمایاں طور پر شامل ہوئے اور اب تک نمایاں ہی رہے۔ ملنڈ سے علیحدگی کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر جا پہنچے۔ فوربز کے مطابق بل گیٹس کے اثاثے 129.6 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابلہ میں مارک زکر برگ کے پاس 132 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں لہذا اس فہرست میں بانی فیس بک نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کے مابین رواں سال مئی کے دوران 27 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔