کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے گرین لائن اسٹیشن کا دورہ کیا اور بسوں کا معائنہ کیا اورانہیں حکام نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کو خوشحال کرنے کامقصد ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں.ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی.آج خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے.مارچ2022تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی. سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں.بنڈل آئی لینڈ سے سب سےز یادہ فائدہ سندھ کو ہوگا. اسد عمر کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے میں گورنر سندھ نے اہم کردار اد ا کیا. فروری 2016میں گرین لائن کا منصوبہ منظور ہوا تھا.حکومت میں ہونے کے باوجود منصوبے کا انفراسٹرکچر بھی نہیں بنا.حیدرآباد سکھر موٹروے کا وزیراعظم جلدافتتاح کریں گے.یہ صرف سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں.گرین لائن کا 2ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا. یاد رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں ن لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا اور 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔