پٹرول پمپس بند ہونگے یا نہیں؟ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کا مشترکہ بیان آگیا

پٹرول پمپس بند ہونگے یا نہیں؟ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کا مشترکہ بیان آگیا
کیپشن: Petroleum products
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) پٹرول پمپس بند ہونگے یا نہیں؟ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کا مشترکہ بیان آیا ہے جس میں کہا گیا پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی ہدایت کی جانب سے تمام آئل امرکیٹنگ کمپنیوں کو وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرول پمپس کھلے رکھیں،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزعبدالسمیع خان کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ کل پورے پاکستان میں پیٹرول پمپس بند ہوں گے، ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے،ہم نے کوشش کی ہڑتال کی نوبت نہ آئے، حکومت کی طرف سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، ہم کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کررہے،

وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگرا سےملاقات ہوئی ہے اور ملاقات میں نتیجہ نہ نکلنےکی سبب ہڑتال کررہے ہیں،ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے،حکومت کی طرف سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ہم نے وزیرخزانہ اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کی ،کمپنی آپریٹڈ پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ 

Watch Live Public News