کراچی (پبلک نیوز) بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھہ 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا۔ صوبائی وزیر سعید غنی، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کو فی کس 50 ھزار روپے جرمانہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نےنگہت اورکزئی کو وارننگ جاری کر دی. نثار کھوڑو پر بھی 50 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا. الیکشن کمیشن کے مطابق جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کیا. خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہونگے.