انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
دبئی : انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت پر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ادرش سنگھ 62، ادے شرن 60 اور سچن دھاس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے محمد ذیشان نے شاندار بولنگ کی اور 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ عامر حسین اور عبید شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف با آسانی 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے شاندار سنچری کی جبکہ کپتان سعد بیگ نے 68 رنز اسکور کیے۔ شاہ زیب خان نے 63 اور شیمل حسین نے 8 رنز بنائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔