لاہور سمیت پنجاب بھر میں آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا دیا گیا۔ نئے سسٹم کے تحت شہری اب آن لائن لرنر لائسنس کی تجدید کرواسکیں گے، پنجاب بھر کے 737 تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسکس پر بھی لرنر لائسنس بنانے کی سہولت اب میسر ہوگی۔ لاہور ٹریفک پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا ہے۔ 17 دسمبر تک رینول آف لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی سہولت بھی آن لائن کروانے کی سہولت آن کر دی جائےگی، 25 دسمبر سے ریگولر لائسنس آن لائن بنوانے کی سہولت بھی اسی ایپ پر فراہم کر دی جائے گی۔ آن لائن لرنر ویب ایپ آئی ایس او اور اینڈرائڈ دونوں پر دستیاب ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔