راولپنڈی (پبلک نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، خفیہ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں، سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50 سے 70 کروڑ روپے لگ چکا، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ویڈیو پہلے ہی ان کے پاس ہوتی اپنے خلاف مقدمات میں عدالت میں پیش کرتے، پیسے لے کر ووٹ بیچنا جمہوریت کی نفی ہے، آج یہ لوگ چارٹر آف ڈیموکریسی سے پیچھے کیوں ہٹے؟
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کہا کہ فضل الرحمان اس نظام کے سب سے بڑے بینیفشری ہیں، سب سے زیادہ پیسہ تو مولانا نے بنایا ہے، مولانا کی اپنی پارٹی میں جو لوگ نہیں تھے وہ بھی سینیٹر بن گئے۔ سسٹم تبدیل ہونے کے نتائج آئندہ دو تین سال میں سامنے آئیں گے۔ یاد رکھیں اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں، پارٹی سے 20 لوگ نکالے اور 2 ارکان نے مجھ پر کیس کیے اور مجھے ایک آدمی نے نہیں کئی لوگوں نے کہا سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50 سے 70 کروڑ روپے لگ چکا، کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا؟
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج نہیں کئی دفعہ پہلےبھی مجھے پیسوں کے عوض سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ غلط وقت پر 2 بارشیں ہوئیں جس سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، ہماری ساری کوشش ہے کہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔