'بغیر بیلنس کال اور ڈیٹا استعمال کریں' ٹوئٹر پر زونگ ٹرینڈ کرنے لگا

'بغیر بیلنس کال اور ڈیٹا استعمال کریں' ٹوئٹر پر زونگ ٹرینڈ کرنے لگا

زونگ نیٹ ورک آج سارا دن توجہ کا مرکز بنا رہا جس کی اصل وجہ زونگ صارفین کو پیش آنے والی نیٹ ورک کی خرابی تھی۔

ذرائع کے مطابق زونگ کا نیٹ ورک پورا دن خرابی کا شکار رہا جس کی وجہ سے صارفین کو اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کرنے میں مشکلات پیش آتی رہیں۔ یہ مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔

یہ براپلم اس وقت شروع ہوئی جب زونگ یوزر نے سگنل کی کمی کا سامنا کیا۔ سگنل ٹھیک طرح سے نہ آنے کے سبب جہاں صارفین کو ایک طرف برائوزنگ میں مشکل ہو رہی تھی وہیں پر کالز کرنے میں بھی دقت کا سامنا رہا۔

یہاں ایک ایسی تصویر دی جا رہی ہے جو ایک صارف کے موبائل سے لی گئی ہے جو اپنا بقایا کریڈٹ جاننا چاہ رہا تھا۔ زونگ کی جانب سے دیئے جانے والے مؤقف میں بتایا گیا کہ بجلی سپلائی کے نظام میں خلل سے اس مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زونگ نیٹ ورک میں خرابی کا ہنگامہ ٹوئٹر پر بھی جا پہنچا جہاں پر صارفین مختلف آراء دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔