کینیڈا سے ترسیلات زر میں 38 اعشاریہ 2 فیصد نمو ریکارڈ

کینیڈا سے ترسیلات زر میں 38 اعشاریہ 2 فیصد نمو ریکارڈ
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 اعشاریہ 2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 339 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں یہ 38 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 245 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2021ء میں کینیڈاسے ترسیلات زر کا حجم 56 اعشاریہ 2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر 2020ء میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 47 اعشاریہ 9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں گیارہ اعشاریہ 3 فیصد کی نمور یکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News