لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کے انکار سے اپوزیشن کے ارمان آنسووں میں بہہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر طرف سے ناکامی، نامرادی اور مایوسی کے بعد نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کے کیمپوں میں مایوسی کے گہرے سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ اپوزیشن 2023 کے الیکشن میں شکست کے خوف سے متحد ہو رہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ن لیگی مافیا نے مے فیئرز ایون فیلڈز جیسے اربوں کھربوں کے محل بنائے۔ پی پی مافیا بھی پیچھے نہ رہا۔ سوئس بنکوں کو بھر دیا۔ سرے محل بنا ڈالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپتان نے ایک گیند سے سب مافیاز کو کلین بولڈ کردیا۔ اپوزیشن کو اپنی سیاست بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن زور بازو آزما لے ، منہ کی کھانی پڑے گی۔