لندن پلان فیل، اب قوم کو اونچی پرواز سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

imran khan
کیپشن: imran khan
سورس: google

  ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ نواز شریف نے 30 نشستیں پیھچے ہونے کے باوجود وکٹری سپیچ کی۔

جمعے کو رات گئے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے اے آئی ویڈیو پیغام میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’آپ نے ووٹ دے کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی ہے، الیکشن جیتنے پر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘

پیغام کے مطابق ’مجھے بھروسہ تھا کہ آپ ووٹ دینے نکلیں گے، آپ نے میرے بھروسے کا مان رکھا اور آپ کے زیادہ ٹرن آؤٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے ووٹ کی وجہ سے لندن پلان فیل ہو چکا ہے۔‘


انہوں نے نواز شریف کی جمعے کی رات کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت وہ نتائج کے مطابق 30 سیٹیں پیچھے تھے اور پھر بھی وکٹری سپیچ کر ڈالی۔‘
انہوں نے نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی وکٹری سپیچ کو کوئی نہیں مانے گا، عالمی میڈیا اس پر لکھ بھی رہا ہے۔
  عمران خان نے آزاد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دھاندلی شروع ہونے سے قبل ہم 150 نشستوں پر جیت رہے تھے۔‘
اے آئی پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’عوام نے تاریخ رقم کر دی ہے، ہم ایک قوم بن گئے، اب ہمیں اونچی پروز سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘
انہوں نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جشن منائیں اور شکرانے کے نوافل ادا کریں۔
’سب نے آپ کے ووٹ کی طاقت دیکھ لی، اب ووٹ کی حفاظت کی صلاحیت بھی دکھائیں۔‘
خیال رہے عمران خان اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہیں اور مختلف کیسز میں سنائی سزا کاٹ رہے ہیں، ان کی پارٹی اس سے قبل بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے پنائے گئے پیغام جاری کرتی رہی ہے۔

Watch Live Public News