اسلام آباد ( پبلک نیوز) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔ وفاقی تعلیمی اداروں کو مئیر کے تحت کیے جانے کے معاملے کے باعث طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے آج تمام کلاسز کا باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا تھا۔ سکولز کو میر کے ماتحت کرنے پر حکومت اور اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جنرل باڈی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کا جائیگا۔ جب تک بلدیاتی آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور آج متوقع ہے۔ وفاقی تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے تحت کرنے کے خلاف استاتذہ کا احتجاج گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے۔ وفاقی تعلیمی اداروں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت کرنے کا غیرمنطقی فیصلہ کیا گیا۔