کراچی ( پبلک نیوز) حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور تحفہ۔ کلفٹن بلاک پانچ میں واقع گراؤنڈ کو پارک بنانے کا فیصلہ۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کلفٹن بلاک فائیو کے میدان کو خوبصورت پارک میں تبدیل کیا جائے۔ گراؤنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ بڑے عرصے سے گراؤنڈ خراب پڑا تھا۔ ماضی میں اتنی اچھی جگہ پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پارک بننے سے نہ صرف علاقہ مکینوں بلکہ پورے علاقے کے لئے بہتر ہوگا۔ شہری پارک میں فیملیز کے ساتھ انجوائے کرسکیں گے۔