گاڑیاں سستی ہو گئیں، نئی قیمتوں کا اعلان

گاڑیاں سستی ہو گئیں، نئی قیمتوں کا اعلان
ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر عائد ٹیکسز میں کمی اور استثنا کے بعد نئی آٹو پالسیی کے تحت ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ہونڈا، ہنڈائی اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ نئی آٹو پالسیی کے تحت ہونڈا نے اپنے ماڈلز سوک اور بی آر وی کی قیمتیں کم کی ہیں۔ ہنڈائی نشاط کی جانب سے ٹسکن اور ایلینٹرا کو سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونائٹیڈ موٹرز نے بھی الفا اور براوو کی قیمت گھٹا دی ہے۔ ان کے علاوہ ڈی ایس ایف کے نے 'گلوری' کے تمام ورژنز کو سستا کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے۔ گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی پرنس پرل نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی قیمت کو غیر معمولی طور پر کم کرے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔