ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
لاہور: پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا۔ اجتماعات میں بچے اور معمر افراد بھی آئے، لوگ گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے رہے، جس کے بعد لوگ سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ یہ آلائشیں بعد میں شہر میں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔ پنجاب میں آلائشوں کو مخصوص جگہ کے علاوہ کہیں پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں پابندی دفعہ 144کے تحت 10 سے 13 جولائی تک نافذ رہے گی۔ واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 چھٹیاں دی گئیں، منگل تک تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔