ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللہ، محمد سفیان اور زین علی شامل ہیں، 24 سالہ زین علی کا تعلق بہاولنگر اور 30 سالہ اسد اللہ کاتعلق مٹیاری سے تھا، 28 سالہ محمد سفیان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔