ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

  ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر بے شمار بھارتی شہریوں کی مجرمانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں امریکہ میں دوبھارتی شہری کرپشن کےجرم میں گرفتارہوئے،امریکہ میں ہی بھارتی شہری بھوشن اتھلےکو سکھوں کو ہراساں کرنے پرقیدکی سزا سنائی گئی۔

8 جولائی 2024 کو سنگاپورمیں مقیم بھارتی شہری راج کمار بالا کو 17 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے پر 13 سال قید کی سزا سنائی گئی، راج کمار بالا کو 9 کوڑے مارے جانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

راج کماربالا سنگاپور میں بار کا مالک تھاجہاں 17 سالہ لڑکی نوکری کی تلاش میں آئی تھی،راج کمار بالا نے لڑکی کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے جسمانی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

راج کمار بالا پر مزید 22 مقدمات بھی زیر سماعت ہیں جو کہ 5 دیگر ملازمین کی جانب سے درج کروائے گئے،راج کمار بالا پر 16 برس سے کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔

کیا مودی سرکار عالمی سطح پر جاری بھارتی شہریوں کی غنڈہ گردی کا حساب لے گی یا روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی اقدامات نہیں کرے گی؟

Watch Live Public News