(ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس کے 45 افسران و اہلکاروں کی فہرست پبلک نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ڈی ایس پی سے کانسٹیبل تک اہلکاروں کا تعلق مختلف شہروں سے ہے ، منشیات فروشوں سے سب سے قریبی تعلقات پاکپتن ، مظفر گڑھ پولیس کے ہیں، لاہور ، گوجرانوالہ ، میاں چنوں ،اٹک کے اہلکار بھی منشیات فروشوں سے رابطے میں نکلے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے رابطے میں رہنے والے اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز بھی رہے ۔ سپیشل برانچ ، اینٹی نارکوٹکس یونٹ کے اہلکاروں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کے کوائف متعلقہ ڈی پی اوز کو بھجوائے جاچکے ہیں ، پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے ، متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز ، سی پی اوز کارروائی کی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس میں جمع کروا رہے ہیں ۔