ویب ڈیسک: حوالاتی سے ملاقات کرنے کے لئے رشوت دینا ہو گی، تھانہ ٹبی سٹی میں حوالاتی سے ملاقات کے لئے رشوت وصول کی جانے لگی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار نجم کی رشوت وصول کررہا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری تنویر اپنے کزن سے ملاقات کرنے تھانے گیا،گیٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نجم نے شہری سے چائے پانی کا خرچہ مانگا،5 سو وصول کرنے پر شہری کو کزن سے ملاقات کی اجازت دی گئی، وائرل ہونے والی فوٹیج میں اہلکار کو رشوت وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹبی سٹی پولیس اہلکار کی رشوت لینے کی فوٹیج وائرل ہونے پر ایس پی سٹی نے ایکشن لے لیا، ایس پی سٹی نے فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکار کو معطل کر دیا۔
سرکل افسر کومعاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔قاضی علی رضا ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کاسبب بننےوالےعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔