امریکا میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

امریکا میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: امریکا میں بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کی فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایک ہندوستانی شہری 57 سالہ سنجے کوشک پر روس کو ایوی ایشن پارٹس غیر قانونی طور پر برآمد کرنے کی سازش کا الزام لگایا ہے،امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری سنجے کوشک نے روس کو ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ایئر چارٹر کمپنی آرزو ایوی ایشن کا منیجنگ پارٹنر ہے، سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News