پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) پشاور میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  3 دہشتگرد ہلاک  ہوگئے۔دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے   4 جوان  بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان  کے  مطابق   پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے  مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا۔کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کیاطلاع پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ   انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا حکومت نے کمانڈر عبدالرحیم کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم 26 مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید کی شہادت کا بھی ذمہ دار تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا  کہ  دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 4 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں ۔شہید ہونے والوں میں  سپاہی محمد ادریس، سپاہی بادام گل، سب انسپکٹرتاج میر شاہ، اے ایس آئی محمد اکرم شامل ہے۔

Watch Live Public News