ویب ڈیسک: سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے سلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی میں سب کے اختیارات یکساں نہیں تھے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرسب کویکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر سلیکشن کمیٹی کا ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتاہے؟پاکستان کرکٹ بورڈ آج قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے،اس پر وہاب ریاض کا بیان آگیا۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ان بیانات سے متفق نہیں ہوں کہ میں نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر دباؤ ڈالا، میٹنگ منٹس کی صورت میں ہر چیز کا دستاویزی ریکارڈ ہے۔