ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی، سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق، محمد یوسف، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ، جیسن گلیسپی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے.
تفصیلات کےمطابق وائٹ بال فارمیٹ کے سلیکشن کے لیے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے ریڈ بال کا کپتان سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگا، نئی سلیکشن کی کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کی تشکیل ہو گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیا ہے، پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں پی سی بیں۔