ویب ڈیسک: نکاح ، طلاق اور عدت کے مسائل قرآن و سنت سے ماخوذ شرعی حدود و قیود ہیں، ان امور کے بارے میں بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت میں مناسب نہیں، سوشل میڈیا کا منفی استعمال غیر اخلاقی، غیر شرعی اور قانونی جرم ہے۔
چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قرآن وسنت نے نکاح طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیا ہے، شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے، سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے زنی کی جارہی ہے نہایت غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے۔
علامہ راغب نعیمی کا بیان میں کہنا تھا اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علماء اور طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جاء بے سروپا اور فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب ، تضحیک، تنقید، نفرت انگیزی اور تشد و پسندانہ طرز سیاحتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کے لئے یقینا نقصان دہ ہے۔