عامر لیاقت کے انتقال پر طوبیٰ انور کا ردعمل سامنے آگیا

عامر لیاقت کے انتقال پر طوبیٰ انور کا ردعمل سامنے آگیا
رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ، طوبیٰ انور نے بالاخر چپ توڑ ہی دی۔ عامر لیاقت کا انتقال پر طوبیٰ انور نے خاموشی توڑ دی، اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے سابق شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ’اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔‘ طوبیٰ انور نے مزید لکھا کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔