کابینہ نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری دی،مریم اورنگزیب

کابینہ نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری دی،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کی 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ایڈہاک الاونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی ہے. تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ کیلئے 71.59 ارب روپے درکار ہوں گے. واضح رہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل آج قومی اسمبلی میں نو ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کریں گے۔ وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی منظوری دےدی ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 جبکہ پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، سرکاری ملازمین کی پینشن میں اپریل میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ آئندہ مالی سال کیلئے اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 502 ارب روپے ہے، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔