شہید کیپٹن فراز الیاس کا 19 جون کو نکاح تھا، کارڈ بھی چھپ چکے تھے

شہید کیپٹن فراز الیاس کا 19 جون کو نکاح تھا، کارڈ بھی چھپ چکے تھے
کیپشن: Shaheed Captain Faraz Ilyas was married on June 19, the cards were also printed

ویب ڈیسک: بارات آئی نہ شادیانے بجے، شیروانی پہنی نہ ہی ڈھول بجا۔ شہید کیپٹن فراز الیاس کے ماں باپ بیٹے کو دلہا بنا دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے لیکن جواں سال بیٹے کی میت گھر پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 27 سالہ کیپٹن فراز الیاس کے نکاح کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن بارات جانے سے ایک ہفتہ قبل شہید کی میت گھر آگئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ شہید کا 19 جون کو نکاح طے تھا۔ شہید کے نکاح کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے لیکن شہید کی میت آبائی گاؤں رائے کلاں پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ عوام کا جم غفیر بھی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے امڈ آیا۔ 

نماز جنازہ میں وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت، آئی جی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے پہلے پاک فوج نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے۔ نمازجنازہ میں عام شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News