عدالت کا پسند کی  شادی کرنیوالی لڑکی  کے حق میں فیصلہ، والد کی حالت غیر

عدالت کا پسند کی  شادی کرنیوالی لڑکی  کے حق میں فیصلہ، والد کی حالت غیر

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی   شادی کرنیوالی لڑکی  کے حق میں فیصلہ سنا دیے۔ والد کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا۔

عدالت نے لڑکی کی والدہ ثریا بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ لڑکی نے اپنے خاوند علی حسن کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا۔جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔

لڑکی نے بیان میں کہا کہ  میں نے اپنی مرضی سے علی حسن سے شادی کی ہے۔میری عمر 23 سال ہیں۔

والد کی رو رو کر بیٹی کو روکنے کی دہائیاں،والد نے کہا کہ  میری ایک ہی بیٹی ہے اوروی  بھی آج لڑکے کے ساتھ چلے گئی۔

لڑکی کا بیان سنتے ہی لڑکی کے والد کا کمرہ عدالت میں چیح وپکار، لڑکی کے بیان پر والد کی حالت غیر ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ عملے نے فوری ریکسیو 1122 کو بلوایا۔ لڑکی کے والد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News