وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات کی شفافیت کو مشن بنا لیا

وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات کی شفافیت کو مشن بنا لیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم خان نے پاکستان کے بہت اہم مسئلے ”انتخابات میں بے ضابطگیوں“ کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور اپنی ٹیم کو حکم دیا ہے اوورسیز کو ووٹ کا حق ٗ آئی ووٹنگ اور ای ووٹنگ کے حوالے سے ممکنات کا جائزہ لیکر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خا ن نے سینیٹ الیکشن کی شفافیت سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور تازہ ترین ا نتخابات میں دھاندلیوں کے بعد انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی ٹیم کو طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے شام ساڑھے تین بجے اہم اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو الیکشن ریفارمز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم اپنی ٹیم کو انتخابی اصلاحات میں ترمیم کے لئے بڑا ٹاسک دیں گے ٗ اجلاس میں اووسیز کو ووٹ کا حق، آئی ووٹنگ، الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے ٗ بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن میں شفافیت لانے پر مشاورت ہوگی ٗریٹرننگ آفیسرز پریزائڈنگ آفیسرز اور انتخابی عملے کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا ٗ وزیر اعظم ایوان بالا، ایوان زیریں کے مختلف انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے پر بھی بات کریں گے۔

Watch Live Public News