اسلام آباد(پبلک نیوز) این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مہلک کورونا وائرس ایک روز میں مزید 43 زندگیاں نگل گیا ہے۔
پاکستان میں مہک وباء کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 786 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ایک ہزار664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔