اسلام آباد (پبلک نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پوری امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئر مین سینٹ بنیں گے ٗ پارلیمان کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے دس سال پنجاب کی خدمت کی ٗآشیانہ اور صاف پانی کیس بنانے کی کوشش کی ٗکوئی اور نیب کا کیس نہیں ہے ٗیہ سب شہباز شریف اور ن لیگ کو دباو میں ڈالنے کی کوشش ہے ٗپارلیمان کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کا کیس دیکھ لیں ٗعوام نے پہلے بھی رد کیا اور آئیندہ بھی رد کریں گے ٗعمران خان جواب دیں کہ 70 کروڑ لیکر سینٹ کا ٹکٹ دیا ٗنیب اور اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں ٗعوام اور پی ڈی ایم یہی سوال پوچھتی ہیں کہ کیا ان کو چینی کی چوری نظر نہیں آتی؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس نظام کا مقابلہ کریں گے ٗانشا اللہ پی ڈی ایم فتح حاصل کرے گی ٗستر کروڑ جس نے دئے ہیں وہ انشاء اللہ خود بولے گا ٗانشا اللہ بہت اُمید ہے کہ یوسف رضا گیلانی فتح یاب ہونگے۔